عمران خان کی بورس جانس کو برطانوی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

میں بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں،وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک July 24, 2019
میں بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں،وزیراعظم عمران خان، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو برطانوی وزارت عظمیٰ کاعہد ہ سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بوربورس جانسن کو کنزرویٹوپارٹی کے رہنما منتخب ہونے اور بطور برطانوی وزیراعظم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے آپ کی سربراہی میں برطانیہ اور اس کی عوام خوشحال ہوں گے، بورس جانسن کی قیادت میں پاک برطانیہ تعلقات کو بھی فروغ ملے گا جب کہ میں بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تھریسامے مستعفی، بورس جانسن نے برطانیہ کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ ڈیل پر بات نہ بننے پر وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس پر انتخابات ہوئے اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

 

مقبول خبریں