دبنگ خان کے کیا کہنے؛ تصویربنانے پر پرستار کا موبائل ہی توڑڈالا

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2013
 سلمان کی حرکت میرے خاصی حیران کن اور افسوسناک ہے، متاثرہ شخص  فوٹو : فائل

سلمان کی حرکت میرے خاصی حیران کن اور افسوسناک ہے، متاثرہ شخص فوٹو : فائل

ممبئی: تنازعات میں گھرے رہنے کے شوقین بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو زیادہ عرصے تک خبروں کی سرخیوں سے دوری برداشت نہیں ہوئی اور وہ غصے میں پھر ایسی حرکت کر بیٹھے کہ انہیں بھارتی میڈیا اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی عیادت کے لیے پہنچے تو وہاں موجود میڈیا سے دور دور ہی رہے اورعیادت کرنے کے فوری بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے لیکن اس دوران  جب دبنگ خان اپنی گاڑی میں اسپتال سے واپس جا رہے تھے تو ان کے ایک پرستار نے بغیر اجازت ان کی مووی بنانا شروع کردی جس پر سلمان خان غصے سے ایسے آگ بگولا ہوئے کہ مووی بنانے والے شخص کو اپنی جانب بلایا اور اس کا قیمتی موبائل لے کر سڑک پر دے مارا۔

سلمان خان کی اس حرکت کی وجہ سے اپنے قیمتی موبائل سے ہاتھ دھونے والے پرستار کا کہنا تھا کہ سلمان کی حرکت ان کے لیے خاصی حیران کن اور افسوسناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔