- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
بھارت میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

ریاست کیرالہ کے 4 اضلاع میں سے 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا
نئی دلی: بھارت میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ اور کرناٹکا میں تین دن سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی ہے۔ مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 200 زخمی ہیں۔
ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے اتنے واقعات 20 سال کے دوران نہیں دیکھے گئے، بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔
ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ایئرپورٹ کی تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کردی گئی ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔
ریسکیو اداروں نے 22 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، اب بھی ہزاروں لوگ بارش کے پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور مچھیروں کو سمندر سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاست کیرالا اقوام متحدہ کے دنیا کے بہترین 50 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔