- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں عید کے تیسرے روز بھی کرفیو
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں عید کے تیسرے روز بھی کرفیو برقرار ہے جس کے باعث کشمیری عید قیدیوں کی طرح گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں جب کہ جنت نظیر وادی کشمیریوں کے لیے قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے، وادی میں 10 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحٰی کے تیسرے روز بھی کشمیری گھروں میں قید ہیں، کرفیو کے باعث سڑکیں سنسان رہیں، مرکزی بازاروں اور شاہراؤں پر بھارتی فورسز کا سخت پہرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب اشیائے خورو نوش کا اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے جب کہ مریض دواؤں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب دیواروں پر ’’گو انڈیا گو بیک‘‘ اور ’’ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ کے نعرے لکھے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ لداخ کے لوگ بھی بھارتی اقدام پر غم و غصے میں ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس تاحال بند ہے جس کی وجہ سے آن لائن اخبارات بھی اپ ڈیٹ نہ کئے جا سکے، 10 روز سے مقبوضہ وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔