بھارتی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں گدی نشین درگاہ اجمیر شریف
اگر پہلو خان کو مشتعل ہندوؤں نے بہیمانہ قتل کرکے قتل نہیں کیا تو کیا بھوتوں نے کیا تھا؟ سید سرور چشتی
خادم درگاہ اجمیر شریف نے پہلو خان کے قاتلوں کو بری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ فوٹو : ویڈیو گریب
درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے تحت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والے پہلو خان کے قاتلوں کی بھارتی عدالت سے رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟
درگاہ اجمیر شریف کے خادم نے مضطرب لہجے میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ جہاں قاتل آزاد اور مقتول کے غمزدہ لواحقین گرفتار ہو رہے ہیں، کیا پہلو خان کو آسمان سے بھوتوں نے آکر قتل کیا تھا؟ جو چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا ؟ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مقتول کے دونوں بیٹوں کو گائے کی اسمگلنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی ریاست راجھستان میں گائے ماتا کی رکھوالی کے نام پر مشتعل ہجوم نے ایک مسلمان پہلو خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنا پڑا تھا تاہم شواہد کے باوجود چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا۔
https://youtu.be/O-Qx8CELeYI

یہ خبر پڑھیں : بھارتی پولیس مسلمان دشمنی میں اندھی، مقتول کو ہی قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
درگاہ اجمیر شریف کے خادم نے مضطرب لہجے میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ جہاں قاتل آزاد اور مقتول کے غمزدہ لواحقین گرفتار ہو رہے ہیں، کیا پہلو خان کو آسمان سے بھوتوں نے آکر قتل کیا تھا؟ جو چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا ؟ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مقتول کے دونوں بیٹوں کو گائے کی اسمگلنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں گائے لے جانے پر مسلمان شہری کے قتل کے 6 ملزم بری