ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قابل عمل پلان کی رپورٹ طلب

ارشاد انصاری  منگل 20 اگست 2019
پی ایم ڈی یونے عملدرآمد پورٹ31 جولائی تک مانگی تھی جوتاحال جمع نہ کرائی جا سکی۔ فوٹو: فائل

پی ایم ڈی یونے عملدرآمد پورٹ31 جولائی تک مانگی تھی جوتاحال جمع نہ کرائی جا سکی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزارت خزانہ اورایف بی آر سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈیٹا اینالسزکی بنیاد پرٹیکس ادا نہ کرنے والے اورکم ٹیکس دینے والے شہریوں کیلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قابل عمل پلان کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب وزارت خزانہ کے اخراجات ونگ ایف بی آرکے ڈپٹی سیکریٹری افتخار جنجوعہ کے دستخطوں سے چیئرمین ایف بی آرکو لکھے گئے لیٹر میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے پی ایم ڈی یو ونگ کی جانب سے 29 جولائی کو لیٹر موصول ہوا ہے جس میں پی ایم ڈی یوکی جانب سے ریفرنس نمبر T3704C کے تحت دیے جانے والے ٹاسک کے متعلق رپورٹ مانگی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔