- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق شکایتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے گا جس کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے،
جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عمومی طور پر کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق شکایات ملتی ہیں جن کا بروقت ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان معاملات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے مثبت اقدامات سے ریلیف مل سکے۔
انھوں نے کہا کہ میں جلد ہی دفاتر کا اچانک دورہ کرکے فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا، صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے جلد ان کے ساتھ اجلاس رکھا جائے گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔