140 کلو وزنی ’جمبو‘ کیلیے خصوصی ڈائٹ پلان، مشتاق احمد کے بھی مشورے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سینٹ جونز: بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل وزن کم کرنے کیلیے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10 کلوکی کمی لا سکے۔

ویسٹ انڈین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل اپنے آبائی علاقے میں ’جمبو‘ کے نام سے مشہور ہیں، ان کا اس وقت وزن 140 کلوگرام ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کیلیے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10 کلوکی کمی لا سکے۔

راہکیم کو بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اگر وہ میدان میں اترے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے بھاری بھرکم پلیئر ہوں گے۔ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔