- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
بیوی نے بےوفا شوہر کو پیٹ میں چُھریاں گھونپ کر موت کی نیند سلادیا
ممبئی: بھارت میں ایک خاتون نے بے وفائی کرنے پر شوہر کو پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے نالا سپارا کی رہائشی 33 سالہ خاتون پرنالی نے گھریلو ناچاقی اور جھگڑے کے بعد اپنے 36 سالہ شوہر سنیل کدم کو سونے کے دوران پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔
تولنج پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان گزشتہ شام 5 بجے جھگڑا ہواتھا، بعد ازاں مقتول کدم سونے چلاگیا اور پرنالی نے گھر کے کچن میں موجود چھری سے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے پیٹ اور گردن میں 11 بار وار کرکے اسے قتل کردیا۔ جس کے بعد وہ لیونگ روم میں آئی جہاں اس کے ساس سسر اور دوبیٹیاں سور ہی تھیں اس نے اپنے سسر کو نیند سے جگایا اور کہا کہ کدم نے خود کشی کرلی ہے۔
مقتول کدم کے والد نے پولیس کو اطلاع دی بعد ازاں پولیس نے تفتیش کے دوران کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے پیٹ اور گردن میں 11 بار چھریوں کے وار کرے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد مقتول کدم کی بیوی سے تفتیش کی جس کے بعد پرنالی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ چکر چل رہاتھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اپنے شوہر کی جان لے لی۔
واضح رہے کہ پرنالی کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں سیکشن 302 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔