مریض کے مشتعل لواحقین کے تشدد سے سرکاری ڈاکٹر ہلاک
واقعہ چائے کے کھیتوں میں کام کرنے والوں کے لیے قائم کیے گئے سرکاری اسپتال میں پیش آیا
ڈاکٹر کے مبینہ طور پر تاخیر سے آنے کے باعث مریضہ کی ہلاکت ہوئی تھی۔ (فوٹو : ویڈیو گریب)
بھارت میں ڈاکٹر کے تاخیر سے آنے کے باعث مریضہ کی ہلاکت پر مشتعل لواحقین نے بہیمانہ تشدد کرکے ڈاکٹر کو ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں چائے کے کھیتوں میں کام کرنے والی ایک ملازمہ کو بیماری کے باعث ملازمین کے لیے بنائے گئے اسپتال لایا گیا تاہم اس وقت نہ تو ڈاکٹر موجود تھے اور نہ ہی فارمسٹ موجود تھا۔ نرس نے مریضہ کو داخل کرلیا تاہم مریضہ جانبر نہ ہوسکی۔
اسپتال کے 70 سالہ ڈاکٹر دیون دتہ تاخیر سے دوپہر کو اسپتال پہنچے تو مریضہ کے لواحقین اور چائے کے کھیتوں میں کام کرنے والے دیگر کسان مشتعل ہوگئے اور ڈاکٹر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ڈاکٹر دیون دم توڑ گئے۔
یہ خبر پڑھیں: بھارت نے مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی
آسام میں شہر جھرمٹ سے دور چائے کا یہ کھیت ایک پرائیوٹ ادارے کی جانب سے قائم کیا گیا ہے جہاں کسانوں کو رہائش، اسکول اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں سرکاری اسپتال بھی ہے جہاں ڈاکٹر دیون دتہ تعینات تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع لے کر ملازمت کر رہے تھے۔