مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کیلئے تیار ہوں ٹرمپ کی دوبارہ پیشکش
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پہلے سے کم ہوگئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کروانے میں تعاون کےلیے ایک بار پھر پیشکش کردی ہے۔ (فوٹو: فائل)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروانے کےلیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔
یہ کالم بھی پڑھیے: کشمیر، ہم اور امریکا
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ''مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے؛ اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں،'' ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا۔
یہ بلاگ بھی پڑھیے: آزاد جموں و کشمیر بمقابلہ مقبوضہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں ''معمولی سی کم'' ہوئی ہے۔