- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
آسمان سے قیدیوں پر موبائل فونز کی بوندا باندی، ویڈیو وائرل
اوہائیو: امریکی جیل میں آسمان کو تکتے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آسمان سے موبائل فون گرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، یہ دراصل جرائم پیشہ افراد کی امریکی جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو موبائل فونز اور منشیات کی فراہمی کے لیے ڈرون سروس کے استعمال کا ایک جدید طریقہ ہے جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔
سائنس اور ٹیکنالوجی یوں تو شہریوں کی زندگیوں کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے تخلیق کی جاتی ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم یہ ہوشیاری زیادہ دیر چل نہیں پاتی اور کسی نہ کسی سبب بالاخر دھر لیے جاتے ہیں۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوکلڈ کی جیل میں بھی ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، جرائم پیشہ افراد نے جیل میں قید اپنے ساتھیوں کی بوریت کے شکار ہونے کی شکایت پر موبائل فون اور منشیات کی فراہمی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تاہم خفیہ کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قیدی جیل کے احاطے کے صحن میں کھڑا ہے اور آسمان پر نظر جمائے ہوئے ہے، اچانک آسمان سے ایک پارسل گرتا ہے جسے قیدی تھامنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دراصل موبائل فون ہے جس کے اندر بھنگ بھی موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔