- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ سیلفیاں بنانی ہوں تو ’نو فلٹر میوزیم‘ آئیں
ویانا: خوب سے خوب تر فلٹر کا استعمال اور سب سے منفرد پس منظر کے ساتھ تصاویر کھینچنی ہوں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہو جہاں پہلے ہی سیلفیوں کا سمندر موجود ہو اور آپ کے لیے سبقت لینا مشکل ہوجائے تو ویانا میں قائم ’نو فلٹر میوزیم‘ تشریف لائیں جہاں آپ کی سیلفیوں کو چار چاند لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں ’ نو فلٹر میوزیم‘ کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے دل لبھانے والی تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں ایسے مناظر کو حقیقی رنگ دیا گیا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ہرکوئی بے تاب ہوگا۔ خوبصورت فن پاروں سے سجے میوزیم میں ایسے تخلیقی شاہکار ہیں نوجوانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم اس سیلفی میوزیم کے 24 کمرے چمک دار اور رنگین دیواروں سے مزین ہیں جہاں صارفین خوبصورت لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں۔ ایک کمرے میں تو کھانے پینے کی نقلی اشیاء جیسے کپ کیکس وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ریسٹورینٹ کا سا ماحول بھی مل سکے اور وہ سیلفیاں بنا سکیں۔
سیلفی میوزیم میں روزانہ 300 سے 500 افراد آسکتے ہیں۔ میوزیم کا مقصد صرف تصاویر بنوانا نہیں بلکہ اچھا وقت گزارنا بھی ہے۔ اس سے قبل ایسا تجربہ امریکا میں بھی کیا گیا تھا اور ’آئس کریم میوزیم‘ نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ صرف انسٹاگرام پر آئس کریم میوزیم کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار تک ہے۔
نو فلٹر میوزیم کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے انسٹا گرام پر میوزیم کی تصاویر شیئر کیں تو صارفین دنگ رہ گئے۔ وہ میوزیم کے قیام کا مقصد میوزیم میں نوجوانوں کی کم ہوتی دلچسپی اور اصل دنیا کے بجائے سارا وقت فون پر گزارنا بتاتی ہیں۔ پیٹرا کے مطابق اس طرح نوجوانوں کو ساتھ مل کر بیٹھنے اور گفت وشنید کا موقع بھی ملے گا اور وہ حقیقی دنیا کی طرف لوٹیں گے۔
زرا ! محو کردینے والی یہ سیلفیاں بھی دیکھیں
View this post on InstagramA post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 14, 2019 at 9:28am PDT
View this post on InstagramA post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 23, 2019 at 10:37am PDT
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔