خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ سیلفیاں بنانی ہوں تو ’نو فلٹر میوزیم‘ آئیں

ویب ڈیسک  اتوار 6 اکتوبر 2019
سیلفی مرکز کو ’نو فلٹر میوزیم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو : انسٹاگرام

سیلفی مرکز کو ’نو فلٹر میوزیم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو : انسٹاگرام

ویانا: خوب سے خوب تر فلٹر کا استعمال اور سب سے منفرد پس منظر کے ساتھ تصاویر کھینچنی ہوں  اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہو جہاں پہلے ہی سیلفیوں کا سمندر موجود ہو اور آپ کے لیے سبقت لینا مشکل ہوجائے تو ویانا میں قائم ’نو فلٹر میوزیم‘ تشریف لائیں جہاں آپ کی سیلفیوں کو چار چاند لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں ’ نو فلٹر میوزیم‘ کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے دل لبھانے والی تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں ایسے مناظر کو حقیقی رنگ دیا گیا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ہرکوئی بے تاب ہوگا۔ خوبصورت فن پاروں سے سجے میوزیم میں ایسے تخلیقی شاہکار ہیں نوجوانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

No Filter Museum 1

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم اس سیلفی میوزیم کے 24 کمرے چمک دار اور رنگین دیواروں سے مزین ہیں جہاں صارفین خوبصورت لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں۔ ایک کمرے میں تو کھانے پینے کی نقلی اشیاء جیسے کپ کیکس وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ریسٹورینٹ کا سا ماحول بھی مل سکے اور وہ سیلفیاں بنا سکیں۔

No Filter Museum 4

سیلفی میوزیم میں روزانہ 300 سے 500 افراد آسکتے ہیں۔ میوزیم کا مقصد صرف تصاویر بنوانا نہیں بلکہ اچھا وقت گزارنا بھی ہے۔ اس سے قبل ایسا تجربہ امریکا میں بھی کیا گیا تھا اور ’آئس کریم میوزیم‘ نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ صرف انسٹاگرام پر آئس کریم میوزیم کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار تک ہے۔

No Filter Museum 2

نو فلٹر میوزیم کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے انسٹا گرام پر میوزیم کی تصاویر شیئر کیں تو صارفین دنگ رہ گئے۔ وہ میوزیم کے قیام کا مقصد میوزیم میں نوجوانوں کی کم ہوتی دلچسپی اور اصل دنیا کے بجائے سارا وقت فون پر گزارنا بتاتی ہیں۔ پیٹرا کے مطابق  اس طرح نوجوانوں کو ساتھ مل کر بیٹھنے اور گفت وشنید کا موقع بھی ملے گا اور وہ حقیقی دنیا کی طرف لوٹیں گے۔

No Filter Museum 3

زرا ! محو کردینے والی یہ سیلفیاں بھی دیکھیں


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 14, 2019 at 9:28am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Oct 3, 2019 at 4:06am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 23, 2019 at 10:37am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 25, 2019 at 9:20am PDT

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔