فہد مصطفیٰ نے عروہ حسین سے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 دسمبر 2019
دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ فوٹو : فائل

دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ فوٹو : فائل

شوبز ستاروں فہد مصطفیٰ اور عروہ حسین ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں، دونوں کی کیمسٹری بھی خوب ملتی ہے اور دونوں کی جوڑی کو بھی پسند کیا جاتا ہے، ایسے میں فہد مصطفیٰ نے اپنی ایک ایسی خواہش کا اظہار کردیا جو دونوں کے مداحوں کے دل کی آواز بھی ہے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر عروہ حسین نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ موجود ہیں اور فہد عروہ کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ جتنی یہ تصویر خوبصورت ہے عروہ نے اتنا ہی مختصر مگر جاندار کیپشن دیا ہے۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرنا چاہیے۔

دونوں کی ٹویٹر پر ہونے والے مکالمے سے مداحوں نے ’تکُے لگانا‘ شروع کردیئے، کسی نے کہا کہ دونوں نے کوئی فلم سائن کرلی ہے، تو کسی نے فلم کے انتظار میں ابھی سے آہیں بھرنا شروع کردیں، مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع  ہوگیا اور کامیابی کے لیے دعاؤں کا ڈھیر لگ گیا۔

فہد مصطفیٰ اور عروہ حسین نے سخت محنت کے بعد اپنا نام بنایا ہے دونوں ہی فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور دونوں کی ماضی کی پرفارمنس دیکھ کر بآسانی کہا جاسکتا ہے کہ ان کی آنے والی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی، ہم بھی ان کی کامیابی کےلیے دعاگو ہیں اور آپ بھی اپنے خیالات کا اظہار کمنٹ میں کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1202990456184954880?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔