مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم چیئرمین مقرر

چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان میں شامل ہیں

سی سی آئی کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا (فوٹو: فائل/نیوز ایجنسی)

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی گئی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے جب کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر منصوبہ بندی ، وزیر توانائی عمر ایوب ارکان میں شامل ہیں۔
Load Next Story