لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ دھماکا پاک فوج کا لائنس نائیک شہید 4 اہلکار زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے لائنس نائیک کا نام تقدیر علی اورکزئی ہے


ویب ڈیسک December 20, 2019
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے لائنس نائیک کا نام تقدیر علی اورکزئی ہے (فوٹو: فائل)

لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ کے حملے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید جب کہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لنڈی کوتل میں کنڈاؤ سرپوسٹ کے قریب پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 جوان زخمی ہوگئے، یہ جوان کنڈاؤ سرپوسٹ کے قریب باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

یہ پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، دو شہری شہید اور اہلکاروں سمیت 5 زخمی

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے لائنس نائیک کا نام تقدیر علی اورکزئی ہے۔

مقبول خبریں