شام میں اسکول پر راکٹ حملے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں اسکول کے 4 طلبا اور 2 خواتین اساتذہ شامل ہیں، ہیومن رائٹس آبزرور
حملے کے وقت اسکول میں درس و تدریس کا عمل جاری تھا، فوٹو : فائل؛
شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک اسکول پر راکٹ حملے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اتحادی افواج کے ایک آپریشن کے دوران راکٹ حملے کی زد میں ایک اسکول بھی آیا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں: شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق
راکٹ حملے کے وقت اسکول میں بچے اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں جب کہ 16 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد ہلاک
واضح رہے کہ شام میں اتحادی افواج اور داعش جنگجوؤں کے درمیان آخری معرکے میں خوں ریز جھڑپیں جارہی ہیں جس کے باعث تین لاکھ سے زائد شہریوں کو ادلب سے ہجرت کرنا پڑی ہے جب کہ سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔