- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
امریکی ساحل پر آتشزدگی سے درجنوں کشتیاں خاکستر، 8 افراد ہلاک
واشنگٹن: امریکی ریاست الباما کی لنگر گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیاں جل گئیں جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے اور 7 افراد نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما کے ساحل پر واقع لنگر گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی، یہاں کشتیوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا اور آتشزدگی کے وقت بھی کئی ملاح اور مزدور لکڑی کے بنے راہداری میں سو رہے تھے اور درجنوں کشتیاں لنگر انداز تھیں۔
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ سوئے ہوئے لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا اور 8 افراد آگ میں بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ آتشزدگی میں درجنوں چھوٹی کشتیاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔
آگ سے بچنے کے لیے 7 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگادی جنہیں ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔