الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے، ترجمان ایم کیو ایم
اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ فوٹو: فائل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام تنظیمی شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے کراچی اور لندن میں بیک وقت ہونے والا اجلاس ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ دار شرکت کریں گے اورتنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔