- ڈی آئی خان میں سیکورٹی آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک
- کراچی؛ 8 ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 5 میں سے 2 بھائی جاں بحق
- آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پولیس افسر کو سنائی گئی سزا معطل
- ’’ کوہلی پر تنقید! مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں‘‘
- ملک بھر میں جون سے معمول سے زائد بارشوں کا امکان
- غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپوں، کار حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
- خوشاب؛ سکیسر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک اہلکار جاں بحق
- پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار
- بجلی ایک ماہ کیلیے 3.49 روپے مزید مہنگی ہونے کا امکان
- پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلاء میں بھیجا جائے گا
- سانحہ 9مئی؛ عمران خان ناکافی شواہد کی بنیاد پر دو مقدمات سے بری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
- سگریٹ نوشی کا خاتمہ ممکن، مگر کیسے؟
- ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے 4 ٹیکنیکل کمیٹیاں بنادیں
- شدید گرمی میں یہ 8 پھل اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں
- ایک منٹ میں فون چارج کرنے والی ٹیکنالوجی
- کمر کے پیچھے سے سب سے زیادہ ڈسکس پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم
- قذافی اسٹیڈیم کو دبئی کے جیسا بنانے کی تیاری کرلی گئی
- شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے
- لاہور: مضر صحت نوڈلز کھانے سے بہن بھائی جاں بحق
برطانوی کابینہ میں رد و بدل، وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں ردو بدل کا آغاز کردیا ہے جب کہ وزیر خزانہ ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ان کی کابینہ میں شامل وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے مشیروں کو برطرف کرنے کے احکامات مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق ان کی جگہ خزانہ کے چیف سیکریٹری اور سات ماہ قبل ہی ہاؤسنگ کے جونیئر وزیر بننے والے رشی اسناک وزارت خزانہ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ساجد جاوید نے وزارتی امور میں مداخلت کی وجہ سے استعفی دیا اور کہا ہے کہ ’’عزتِ نفس رکھنے والا کوئی وزیر‘‘ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا جب کہ انہیں دو ہفتے بعد آئندہ سال کا بجٹ پیش کرنا تھا۔
کنزرویٹو پارٹی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں صنفی اعتبار سے توازن پیدا کرنے کے لیے اہم تبدیلیاں متوقع تھیں، تاہم وزیر تعلیم کرس اسکڈموراور پاکستانی نژاد وزیر ٹرانسپورٹ نصرت غنی کے علاوہ کابینہ میں شامل نمایاں خواتین وزرا کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔