افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے، انتونیوگوتریس
پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، انتونیو گوتریس: فوٹو: فائل
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔
افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیوگوتریس نے سورہ توبہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ جو تم سے پناہ کا طالب ہو اسے پناہ دے دیا کرو۔ قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت واضح طور پر بات کی گئی ہے۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے۔ پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے مبنی ہے۔ پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے اورافغان مہاجرین کے لئے 40 سال اپنے دروازے کھلے رکھے۔ افغان مہاجرین کے لیے عالمی امدادبہت اہمیت رکھتی ہے لیکن پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون محدود ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امید ہے امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا،وزیرخارجہ
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکارہیں، افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی متنازع قانون سے پاکستان کیلیے مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا، وزیراعظم
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے،عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اوراس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔