امید ہے امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا،وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  پير 17 فروری 2020
پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا۔

افغانستان میں امن و استحکام اور افغان مہاجرین پر مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے اور اس نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے، ، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری کی امداد بہت کم رہی، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا، ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔