آئین شہریوں سے زیادہ اہم نہیں نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا پرویز خٹک

صوبائی حکومت کابینہ کےاجلاس کے بعد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرے گی، پرویز خٹک

صوبائی حکومت کابینہ کےاجلاس کے بعد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرے گی، پرویز خٹک فوٹو؛فائل

NEW DELHI:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ہنگو میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے کے حوالے سے دھرنا کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نےکہا کہ آئین کے مطابق نیٹو سپلائی روکنے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے لیکن آئین شہریوں کی جان کے مقابلے میں زیادہ اہم نہیں۔ تحریک انصاف 23 نومبر کو دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی تاہم صوبائی حکومت کابینہ کےاجلاس کے بعد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب نیٹو سپلائی کے خلاف کل پشاور میں دھرنے سے متعلق خیبرپختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں رنگ روڈ پر نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا دیاجائے گا جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ دھرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ شہر بھر میں دھرنے کے حوالے سے بینرز اور بل بورڈ لگا دیئے گئے ہیں۔
Load Next Story