شاہ رخ خان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
ایمرجنسی الارم بجنے پر گھر کے محافظوں نے فائر برگیڈ کو اطلاع دی، ریسکیو اہلکاروں برقت پہنچ کرآگ پر قابو پالیا
شاہ رخ خان کے گھر کا شمار بھارت کے مہنگے اور خوبصورت ترین گھروں میں ہوتا ہے۔ فوٹو؛فائل
بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم اس کے نتیجے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے سبربان باندرا کے ساحل پر واقع شاہ رخ خان کے بنگلے میں آگ رات گئے باتھ روم میں لگے"ایگزاسٹ فین" میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم ایمرجنسی الارم بجنے پر گھر کے محافظوں نے فائر برگیڈ کو اطلاع دی اور ریسکیو اہلکاروں نے برقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آتشزدگی کے نتیجےمیں وہ اور ان کا خاندان بالکل محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے گھر کا شمار بھارت کے مہنگے اور خوبصورت ترین گھروں میں ہوتا ہے، کنگ خان نے اپنے گھر میں بہت سے رہائشی کمروں کے علاوہ سوئمنگ پول، مہمانوں کی قیام گاہ، دفتر، جم اور منی تھیٹر بھی بنا رکھا ہے