حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ سیکیورٹی اداروں اور سیاستدانوں سے لیں گے طالبان

حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان


ویب ڈیسک November 22, 2013
جس طرح وزیر اعظم امریکا کے سامنے ڈرون حملے روکنے کی التجا کرتے ہیں اس طرح تو کوئی بھی عام قبائلی کر سکتا ہے، ترجمان. فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے حکیم اللھ محسود کے قتل کا بدلہ سیکورٹی اداروں اور سیاستدانوں سے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللھ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد حکومت سے مذاکرات کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد اللہ شاہد نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم امریکا کے سامنے ڈرون حملے روکنے کی التجا کرتے ہیں اس طرح تو کوئی بھی عام قبائلی کر سکتا ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ حکیم اللھ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد حکومت سے مذاکرات کو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

شاہداللہ شاہد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کی جب کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی جانب سے نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللھ محسود کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ عوام سے نہیں بلکہ سیکورٹی فورسز اور سیاستدانوں سے لیں گے۔

 

مقبول خبریں