کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


محمد شاہ میر خان December 22, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے تھانہ سمن آباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس پارٹی دورانِ گشت تھی کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی گرفتار ملزم کی شناخت ابرار ولد کلیم احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت قدیر عرف سدھیر ولد قاسم کے نام سے کی گئی ہے۔

فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چلیدہ خولز برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں