ڈی آئی خان : ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے گولے فائر، حوالدار شہید

کئی جوان زخمی، واقعہ درازندہ میں ہیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں ہیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں