ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

عباس رضا / ویب ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2020
ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو  اعزازی شہریت سے نوازیں گے فوٹوفائل

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو اعزازی شہریت سے نوازیں گے فوٹوفائل

لاہور: ‏صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔