چین کے دورے سے واپسی پر منگولین صدر کو اپنے ہی ملک میں آئسولیٹ کردیا گیا
منگولیا کے صدر خلتماگین بٹولگا کو وفد سمیت چین سے واپسی پر 14 دن کے لیے آئسولیشن میں رکھا جائے گا
منگولین کے صدر وفد کے ہمراہ ایک دن کے دورے پر چین پہنچے تھے، فوٹو : فائل
چین کے دورے سے واپس ملک پہنچنے پر منگولیا کے صدر کو وفد سمیت اپنے ہی ملک میں حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کے صدر خلتماگین بٹولگا وفد کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : چین میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد ہلاک
کورونا وائرس کی وبا کے باوجود منگولیا کے صدر نے چین کا دورہ منسوخ نہیں کیا تھا تاہم اس وقت ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ وطن واپسی پر صدر اور وفد کو حفاظتی تدابیر کے تحت 14 دن کیلیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ضروری ٹیسٹس بھی لیے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے، ڈبلیو ایچ او
چین سے کورونا وائرس وبا اب ایشیائی ممالک سے نکل کر 50 سے زائد ممالک تک جا پہنچا ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعادا 84 ہزار ہوگئی ہے جب کہ صرف چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 788 ہوگئی ہے۔