- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ 55 روپے کرایہ دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
امان اللہ بڑے فنکار تھے ہم سب انہیں یاد کریں گے، جونی لیور، رضا مراد
لاہور: کامیڈی کنگ امان اللہ کے انتقال کی خبر نے بھارتی فنکاروں کو بھی سوگوار کر دیا، بھارتی اداکار رضا مراد اور جونی لیور کا کہنا ہے امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کا انتقال ایک سانحہ ہے وہ مایوس چہروں پر بھی خوشیاں بکھیرنے کا ہنر جانتے تھے۔
بھارت سے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو میں بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
جونی لیور نے کہا کہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے، میں ان کے چاہنے والوں کے ساتھ سوگوار ہوں، امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا، ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں، امان اللہ سینڈ اپ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے۔
یہ پڑھیں : کامیڈی کنگ امان اللہ انتقال کرگئے
جونی لیور نے مزید کہا کہ انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا، میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی، ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے۔
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا، رضا مراد
بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیٖغام میں ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کے جانے سے کرڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے، بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے، مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے، امان اللہ کی خوشگوار یادیں، باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا۔ رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا : ’’ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘۔
بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا ’’امان اللہ صرف عظیم فنکار ہی نہیں بلکہ لیجنڈ تھے۔ بڑے دل والے ایک شخص جنہوں نے بہت سے فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے کو موقع دیا۔ خان صاحب کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا، آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے، آپ کی روح کو سکون نصیب ہو۔‘‘
واضح رہے کہ کامیڈی کنگ کا لقب پانے والے اداکار امان اللہ آج انتقال کرگئے۔ وہ پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان کی طبیعت مسلسل خراب تھی اور وہ تین ماہ کے دوران 3 سے 4 بار اسپتال داخل ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔