زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
6مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب 78کروڑ99لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 90 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو : فائل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 78 کروڑ 99 لاکھ کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور 6 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 78 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 90 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔