فاشسٹ حکمران ریاست کے چوتھے ستون میڈیا کو گرانے کے درپے ہیں شہبازشریف

زوال پزیر حکومت کا آخری حملہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ہوتا ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک March 12, 2020
زوال پزیر حکومت کا آخری حملہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ہوتا ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکمران ریاست کے چوتھے ستون میڈیا کو گرانے کے درپے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا کے خلاف اقدام سے انتقام کی بو آرہی ہے، زوال پزیر حکومت کا آخری حملہ میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ہوتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ میڈیا کو اٹھارہ ماہ سے دبایا جارہا ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، فاشسٹ حکمران اسے گرانے کے درپے ہیں۔

مقبول خبریں