- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
فلوریڈا میں بھی آج سے 30 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی 2 اپریل 2020 سے فلوریڈا کو بھی مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔ وہ پچھلے کئی ہفتوں سے فلوریڈا میں لاک ڈاؤن کی شدید مزاحمت کررہے تھے۔ فلوریڈا میں لاک ڈاؤن کا آغاز امریکی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا، جو متوقع طور پر پورا ایک مہینہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اب تک 30 سے زائد امریکی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاؤن کرچکی ہیں لیکن گورنر فلوریڈا کا اصرار تھا کہ ان کی ریاست میں حالات قابو میں ہیں اور ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ تاہم گزشتہ چند دنوں میں یہ خیال ان کی خوش فہمی ثابت ہوا جس کے بعد سے انہیں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔
عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق، اس وقت امریکا کی 85 فیصد سے زیادہ آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جبکہ وہاں ناول کورونا وائرس کی وبائی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ اب تک کی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سوا دو لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے جبکہ اس بیماری سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 5112 ہوچکی ہے۔
خدشہ ہے کہ اگر وہاں مؤثر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو صرف امریکا میں ناول کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا ’’کووِڈ 19‘‘ سے کم از کم پچیس لاکھ افراد متاثر ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔