بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 553 نئے کیسز نے مودی حکومت کے لاک ڈاؤن اور ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی
بھارت میں کورونا وائرس سے 543 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فوٹو : بی بی سی
بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک دن میں 1553 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک لگائے گئے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت ؛ کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے طبی عملے کی اجتماعی زیادتی
کورونا وائرس کے زیادہ تر نئے کیسز ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے گجرات میں سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو سخت لاک ڈاؤن میں غریبوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا وئرس کے کیسز میں کمی نہیں ہو پارہی ہے۔ ان دونوں محاذوں پر مودی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مودی سرکار ایک بار پھر مسلم نسل کشی کی تیاری کررہی ہے، بھارتی صحافی
واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے تاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پردہ پڑا رہے۔