ملتان دریائے چناب میں پانچ بہن بھائی ڈوب گئے ایک لاش نکال لی گئی
بہن بھائیوں میں 16 سال رقیہ، 13 سالہ شہزادی، 8 سالہ فریحہ، 18 سالہ فاروق اور کزن 13 سالہ ماجد شامل
18 سالہ فاروق نامی نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر صدر۔ فوٹو:فائل
بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں پانچ افراد کے ڈوبنے کا دل خراش واقع پیش آیا، ڈوبنے والوں میں چار بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب کے مطابق ڈوبنے والے افراد چنگی نمبر6 ملتان کے رہائشی ہیں اور گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے بند بوسن گئے ہوئے تھے، گرمی کے باعث پانچوں افراد نہانے کے لیے گہرے پانی میں اترے اور ڈوب گئے۔
ڈوبنے والے بہن بھائیوں میں رقیہ کی عمر 16 سال، شہزادی 13 سال، فریحہ 8 سال اور فاروق کی عمر18 سال ہے، جب کہ ان کا کزن 13 سالہ ماجد بھی شامل ہے، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں ملنے تک آپریشن جاری رہے گا۔