فیصل ایدھی کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، فیصل ایدھی


ویب ڈیسک May 06, 2020
کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں، فیصل ایدھی. فوٹو:فائل

HYDERABAD: سماجی ادارے کے سربراہ فیصل ایدھی کا تیسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رپورٹ کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، اور کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں۔

https://twitter.com/FEdhiOfficial/status/1258016947750481920

فیصل ایدھی نے ٹویٹر پر اپنی تیسری کورونا روپوٹ بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

 

مقبول خبریں