- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
انگلینڈ کے ویران میدانوں کی رونق واپس آنے لگی
کراچی: انگلینڈ کے ویران میدانوں کی رونق پھر سے واپس آنے لگی اور جمعرات سے بولرز نے سوشل ڈسٹینس ٹریننگ کا آغاز کردیا، پہلے روز 45 منٹ کا سیشن ہوا، زیادہ توجہ فٹنس ایکسرسائز پر رہی، کچھ بولرز تاخیر سے جوائن کریں گے، بیٹسمین اور وکٹ کیپرز کی ٹریننگ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ویران پڑے انگلینڈ کے میدان آہستہ آہستہ آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں، گذشتہ روزبولرز نے باضابطہ طور پر ٹریننگ کا آغاز کیا، بورڈ کی جانب سے 18 بولرز کو اپنے متعلقہ کاؤنٹی گراؤنڈز پر پریکٹس شروع کرنے کاکہا گیا ہے۔
جمعرات کو ٹریننگ کا آغاز کرنے والوں میں اسٹورٹ براڈ اور کرس ووئکس بھی شامل تھے۔ براڈ نے ٹرینٹ برج جبکہ ووئکس نے ایجبسٹن میں پریکٹس شروع کی، ابتدائی روز 45 منٹ کا سیشن تھا، کھلاڑیوں کو فل کٹ میں ٹریننگ کو کہا گیا تھا۔
بولنگ سے زیادہ توجہ شٹل رن اور دیگر ایروبک سرگرمیوں پر مرکوز رہی، کھلاڑیوں کو پہلے ہی ہدایت کردی گئی تھی کہ وہ دوران ٹریننگ باربار ہاتھ دھوتے رہیں، اپنے سامان اور موبائل کو بھی جراثیم کش کپڑے سے صاف کریں، ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے کے قریب جانے پر بھی پابندی ہے، اگرچہ بولرز کو اپنی اپنی گیندیں دی گئی ہیں تاہم انھیں ان پر بھی تھوک یا پسینہ لگانے سے روک دیا گیا۔ بولرز سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سہولت سے ٹریننگ جوائن کرسکتے ہیں۔
ورکشائر کے اولٹی اسٹون فٹنس مسائل کی وجہ سے تاخیر سے پریکٹس شروع کریں گے۔ بیٹسمین اور وکٹ کیپرز کی ٹریننگ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔
بولرز کیلیے الگ الگ فزیوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پہلے ہفتے میں 2 جبکہ اگلے ہفتے میں تین سیشنز ہوں گے جن میں کوچز بھی جوائن کریں گے، فزیوز اور سپورٹنگ اسٹاف کیلیے خصوصی حفاظتی لباس مہیا کیا گیا ہے، وہ اسے پہن کر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔