- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
عاصم اظہر پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام
کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر پر سوشل میڈیا پر ان کے مقبول گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ کو چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
عاصم اظہر کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اس گانے کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔ بھارتی موسیقاروں نے عاصم اظہر کو اتنا خوبصورت گانا گانے پرخوب سراہا تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس گانے نے عاصم اظہر کی شہرت کو نئی اونچائیوں پر پہنچادیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی چوری پر سینہ زوری
یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 107 ملین بار (17 کروڑ بار) دیکھا جا چکا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم یہ گانا اپنی ریلیز کے دو سال بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور الزام لگایا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے اس گانے کی دھن دراصل ایک جاپانی اینی میٹڈ فلم ’’کیکیز ڈیلیوری سروس‘‘ کے ٹائٹل سانگ سے چوری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کی بالی ووڈ فلم پر ’گانا چوری‘ کا الزام
یہ فلم 1989 میں ریلیز ہوئی تھی جسے ہایایو میازاکی نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا اور کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی تھی۔ فلم کی موسیقی جاپانی میوزک کمپوزر جو ہساشی نے ترتیب دی تھی۔
عاصم اظہر کے گانے ’’جو تو نہ ملا‘‘ کی ابتدا میں پس منظر میں چلنے والی دھن اور ’’کیکیز ڈیلیوری سروس‘‘ کے ٹائٹل سانگ میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے یہ دھن جاپانی فلم سے چرائی ہے۔
واضح رہے کہ ’’جو تونہ ملا‘‘ گانے میں نہ صرف عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ میوزک ویڈیو میں اداکاری بھی کی ہے اور ان کے ساتھ اقرا عزیز بھی اس ویڈیو میں نظر آئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔