یوم عرفہ اورعیدالاضحی پرکعبۃ اللہ عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

احتیاطی تدابیرکے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اورصفا ومروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا ہے، نائب کمانڈر حج سکیورٹی

اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، نائب کمانڈر حج سکیورٹی : فوٹو: فائل

کرونا وبا کے باعث مسجدالحرام یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔

حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں افطار کریں، محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

میجرجنرل محمد بن واصل الاحمدی نے مزید کہا کہ حج کے لیے منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم حج کی منصوبہ بندی کے باقی مراحل پرکچھ دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، حفاظتی احتیاطی تدابیرکے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اورصفا اورمروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی رواں سال کی حج پالیسی کے مطابق صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس سال بیرون ملک سے عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Load Next Story