کراچی میں نیپا فلائی اوور پر گاڑی میں دھماکے سے 3 افراد زخمی
پولیس نے ابتدائی طور پرواقعے کو سلنڈر دھماکا قراردیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ گاڑی میں سی این جی سلنڈرلگا ہی نہیں تھا
کراچی:نیپا چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ کار عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن میں کھڑی ہے۔فوٹو:محمد ثاقب/ایکسپریس
نیپا چورنگی پر واقع فلائی اوور پر گاڑی میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پر نیپا چورنگی پر گاڑی میں اس وقت دھماکا ہوا جب اس میں سوار افراد اپنے گھر جارہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت جاوید ، عدیل زیدی اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے ، جن میں دو افراد باپ بیٹے ہیں جو ایک ٹریول ایجنسی کے مالک ہیں۔ واقعے کے بعد نیپا فلائی اوور کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری طور پر واقعے کو سلنڈر دھماکے کا نتیجہ قرار دیا تھا تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی میں سی این جی سلنڈر لگا ہی نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے واقعے کو دہشتگردی کی کارروائی کا شاخسانہ قراردیا۔