انگلش نہ آئی توزبان سے ہی نفرت میرا نے انگریزی بولنے سے توبہ کرلی

ہمیشہ مجبوری کے تحت انگریزی بولی، اردو پر فخرہے انگریزی بولنے کا کورس نہیں کروں گی، اداکارہ کی لاہور میں میڈیاسے گفتگو


ویب ڈیسک December 11, 2013
عمران خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسپتال قائم کروں گی جس کے لئے امریکا سے ایک لاکھ ڈالر لائی ہوں،میرا۔ فوٹو: فائل

اپنی گلابی انگلش سے خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے آئندہ انگلش بولنے سے توبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی زبان پر فخر ہے اور وہ انگریزی سے سخت نفرت کرتی ہوں۔


امریکا سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکاہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ مجبوری کے تحت انگریزی بولی، اردو پر فخرہے انگریزی بولنے کا کورس نہیں کروں گی، عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں اسپتال قائم کروں گی جس کے لئے امریکا سے ایک لاکھ ڈالر لائی ہوں۔ اسپتال کی تعمیر کے لئے وزیراعظم لون اسکیم سے قرض لینے کے سوال پر میرا کا کہنا تھا وزیراعظم لون اسکیم سے ہرگز قرض نہیں لوں گی، شہباز شریف اچھے وزیراعلی ہیں خواہش ہے کہ وہ اسپتال کے لیے جگہ فراہم کریں۔


شادی کے سوال پر میرا کا کہنا تھا کھ کیپٹن نوید اچھے دوست ہیں ان سے تعلقات دوبارہ بحال ہوگئے۔

مقبول خبریں