حیدرآباد:
تھانہ ہٹڑی کے علاقے حیدرآباد میں دو سنگین سگ گزیدگی کے واقعات پیش آئے، جس سے مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہالاناکہ کے علاقے ملکہ نگر میں ایک آوارہ کتے نے 10 سالہ بچے ایان کے گال اور جبڑے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچے کے گال پر زخم آئے اور جبڑا باہر آگیا۔
دوسرے واقعے میں سبزی منڈی کے اندر آوارہ کتے نے لیڈی پولیو ورکر ارشاد خاتون کو کمر اور ٹانگوں پر کاٹ لیا۔ دونوں سگ گزیدگی کے شکار افراد کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے، اور اہلِ علاقہ حکام سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔