خوشیوں کی ڈبل ڈوز! بھارتی سپر اسٹار جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

بھارتی سپر اسٹار کی پہلی اولاد ڈیڑھ سالہ بچی ہے


ویب ڈیسک February 03, 2026
بھارتی سپر اسٹار کی پہلی اولاد ڈیڑھ سالہ بچی ہے

بھارتی سپر اسٹار کے گھر ایک ساتھ یک نہ شد دو شد کے مصداق جڑواں بچوں کی پیدائش سے جشن کا سما ہے۔

یہ گھر بھارت کے تیلگو سُپر اسٹار رام چرن کا ہے۔ ان کی اہلیہ اپسانا کونیڈالا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

سب سے زیادہ خوشی دادا چرن جیوی کو ہے جو تیلگو سنیما کے لیجنڈری اداکار ہیں جنھیں اداکاری کا شاید ہی کوئی ایوارڈ ہے جو نہ ملا ہو۔

بچوں کے دادا لیجنڈری چرن جیوی نے بیٹے سپر اسٹار رام چرن کے جڑواں بچوں کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ماں اور دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ انھوں نے مداحوں کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

جڑواں بچوں کے والدین رام چرن اور اپسانا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ان کے بچے نہ صرف مضبوط بلکہ ہمدرد انسان بھی بنیں۔

یاد رہے کہ رام چرن اور اپسانا کی شادی جون 2012 میں ہوئی اور ان کی پہلی اولاد ڈیڑھ سالہ بیٹی ہے۔ جڑواں بچوں کی آمد کے بعد خوش نصیب جوڑا 3 بچوں کے والدین بن گئے۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو ’’دہرا جشن‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ مداحوں نے دادا چرن جیوی، والد رام چرن اور ماں اپسانا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بچوں کو دعا دی۔

 

 

 

مقبول خبریں