روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں کمی کا سلسلہ جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 7 اگست 2020
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 26 پیسے کمی کے ساتھ 167 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 26 پیسے کمی کے ساتھ 167 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

 کراچی: روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ جمعہ کو بھی تنزلی سے دوچار رہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 567 ملین ڈالر کے اضافے اور ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ڈالر کے انٹربینک نرخ 168 روپے سے کم ہوگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 26 پیسے کمی کے ساتھ 167 روپے 87 پیسے پربند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کمی سے 168 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔