مہربانی کرکے ترک اداکاروں کی جان بخش دیں سونیا حسین کی ہاتھ جوڑکراپیل

تعریف کرنا سیکھیں نیچا دکھانا نہیں، سونیا حسین

مہربانی کرکے جان بخش دیں ترکش اداکاروں اور اپنے اداکاروں کی بھی، سونیا حسین فوٹوانٹرنیٹ

KARACHI:
اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آکراپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں۔

جب سے ترکی کا مشہور ڈراما ''ارطغرل غازی'' پاکستان میں نشرہوا ہے، پاکستانی عوام اورکچھ فنکار دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں تقریباً تمام پاکستانی ''ارطغرل غازی'' کو پاکستانی ٹی وی پر نشر کرنے سے بے حد خوش ہیں، وہیں یاسر حسین، ژالے سرحدی، شان اور ہدایت کارسید نوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کے سخت مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے اداکار ''کچرا'' ہیں، یاسر حسین


پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پرارطغرل کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان ایک جنگ سی چل رہی ہے جس میں یاسر حسین پیش پیش ہیں اورکھل کر ترک ڈرامے کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں وی جے انوشے اشرف اوریاسر حسین کے درمیان اسی موضوع کو لے کراچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس

اداکار سونیا حسین سوشل میڈیا پرجاری بحث سے تنگ آچکی ہیں اورانہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس بحث سے متعلق لکھا ''مہربانی کرکے جان بخش دیں ترکش اداکاروں اوراپنے اداکاروں کی بھی ۔ تعریف کرنا سیکھیں، نیچا دکھانا نہیں، نرمی اختیارکریں اورمحبت سے بات کریں۔'' اس خوبصورت بات کے ساتھ سونیا حسین نے ایک ایموجی بھی اپنی اسٹوری میں استعمال کیا جس میں دونوں ہاتھ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

Load Next Story