صدرمملکت نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی منظوری دے دی

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانےکی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانےکی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات ملتوی

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
Load Next Story