گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات ملتوی

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 جولائی 2020
کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا، نوٹیفکیشن۔

کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا، نوٹیفکیشن۔

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گلگت بلتستان میں شیڈول آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، 2 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب انتخابی شیڈول چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر معطل کردیا گیا ہے، اور کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے خلاف (ن) لیگ کے رکن نے عدالت میں پٹیشن دائرکی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔