- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا
ممبئی: بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے اداکارہ دپیکا سے 4 گھنٹوں تک تفتیش کی جب کہ آج سارہ خان اور شردھا کپور بھی روبرو پیش ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکان بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔ 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تفتیش کے دوران دپیکا کو موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
دپیکا نے اپنے بیان میں منیجر کرشمہ پرکارش کے ساتھ 2017 کی واٹس ایپ کی گروپ چیٹ کو تسلیم بھی کیا جس کی وہ ایڈمن بھی تھیں جس میں دو الفاظ مال اور ہیش برائے حرف ’’کے‘‘ لکھا تھا جہاں حرف ’’کے‘‘ سے مراد دپیکا کی منیجر کرشمہ ہیں تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال کے الزام کو مسترد کردیا۔
ادھر ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سارہ خان بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں جس کے دوران انہوں نے سشانت سے قریبی تعلقات کی تصدیق کی تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال سے یکسر انکار کردیا۔
دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور بھی نیشنل نارکوٹکس بیورو کے روبرو پیش ہوئیں جہاں انہوں نے سشانت کی ڈرگ پارٹی میں ان کے فارم ہاؤس میں شرکت کرنے کا اعتراف کیا تاہم منشیات کے استعمال سے وہ بھی انکاری ہیں۔
واضح رہے کہ سشانت خودکشی کیس کی تفتیش کے دوران بالی ووڈ انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا جس پر دائرہ تفتیش کو وسیع کرتے ہوئے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی اور ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔