حکومت سندھ کا کراچی سمیت صوبے کے 6 شہروں میں ڈبل سواری پر 2 روزہ پابندی لگانے کا فیصلہ
موبائل فون سروس کی بندش کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
کراچی، حیدرآباد، جامشورو، سکھر ،لاڑکانہ اور خیرپور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی. فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ سندھ نے شہدائے کربلا کے چہلم پر موقع پر کراچی سمیت صوبے کے 6 شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ سندھ سید ممتاز شاہ کے زیر صدارت کراچی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شہدائے کربلا کے چہلم موقع پر کراچی سمیت حیدرآباد، جامشورو، سکھر ،لاڑکانہ اور خیرپور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور یوم عاشور کی طرح موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس میں ملنے والی تجازیر کی روشنی میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جائے گی، کراچی سمیت سندھ کے 6 شہروں میں 23 اور 24 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ہابندی ہوگی اس کے علاوہ موبائل فون سروس کی بندش کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔